گرفتاری کا خوف، خواجہ سعد رفیق ذہنی دباو میں ںظر آنے لگے

کارنر میٹنگ می خواجہ سعد رفیق نے کارکنان کی جانب سے پہنائے جانے والے ہار اتار کر دور پھینک دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 6 اکتوبر 2018 23:20

گرفتاری کا خوف، خواجہ سعد رفیق ذہنی دباو میں ںظر آنے لگے
لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق آج کارکنان سے خطاب کرنے پہنچے تو اضطرابی کی کیفیت کا شکار نظر آئے۔کارنر میٹنگ می خواجہ سعد رفیق نے کارکنان کی جانب سے پہنائے جانے والے ہار اتار کر دور پھینک دئیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اگلا ہدف خواجہ سعد رفیق ہو سکتے ہیں۔گزشتہ روز کی اس خبر نے جہاں مسلم لیگ ن کے کارکنان میں بے چینی پھیلا دی ہے وہیں سابق وزیر ریلوے و لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق بھی اس باعث ذہنی دباو کا شکار نظر آنے لگے ہیں۔

کارکنان کے ساتھ گھل مل کر رہنے والے خواجہ سعد رفیق آج این اے 131 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کارکنان سے خطاب کرنے پہنچے تو اکھڑے اکھڑے نظر آئے۔کارکنان کی جانب سے کیا گیا پرتپاک استقبال بھی خواجہ سعد رفیق کو مطمئن نہ کرسکا۔

(جاری ہے)

اس اثنا میں خواجہ سعد رفیق نے کارکنان کی جانب سے پہنائے جانے والے ہار اتار کر دور پھینک دئیے۔

انکا یہ عمل انکے ذہنی اضطراب کی علامت تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والی خبروں کے مطابق خواجہ برادران کو 16اکتوبر کو پیراگون ہاؤسنگ کیس میں طلب کیا گیا۔دونوں بھائی 16اکتوبر کو نیب کے روبرو پیش ہوں گے۔خواجہ برادران کو منی ٹریل ساتھ لانے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ دنوں بھائیوں نے تا حال مذکورہ ریکارڈ نیب میں جمع نہیں کروایا۔