ہنگو،تحصیل ٹل میں بچی کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی،

ملزم کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج

منگل 9 اکتوبر 2018 16:44

ہنگو،تحصیل ٹل میں بچی کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی،
ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) تحصیل ٹل میں بچی کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی۔قادری بانڈہ میں35سالہ انور خالق نے 6سالہ بچی وحیدہ بی بی کو ورغلا کر اپنے بیٹھک میں لے جا کر شیطانی ہوس کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچی کے والد شفیق الرحمان کی مدعیت میں تھانہ ٹل میں ملزم کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹل پولیس کی کوششیں جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹل کے حدود کے علاقہ قادری بانڈہ میں کم عمر بچی کیساتھ مبینہ جنسی ذیادتی کا واقعہ رونما ہونے پر متاثرہ بچی کے والد شفیق الرحمان کی مدعیت میں تھانہ ٹل میں 35سالہ شخص انور خالق سکنہ قادری بانڈہ کے خلاف ایف آئی آر درج کراتے ہوئے اُن کی6سالہ بچی وحیدہ بی بی کو 35سالہ انور خالق نے ورغلا کر واقع اپنے بیٹھک لے جا کر مبینہ جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ متاثرہ بچی نے والد کو ملزم کی نشاندہی کراتے ہوئے جنسی ذیادتی کے واقعہ سے آگاہ کیا جس پر بچی کے والد شفیق الرحمان نے پولیس سٹیشن ٹل میں باضابطہ طور پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے میڈیکل معائنہ کے بعد جنسی ذیادتی کی تصدیق ہو ئی۔ٹل پولیس کے مطابق ملزم انور خالق کے خلاف زیر دفعاتPPC 377-53 چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے لئے پولیس کی کوششیں جاری رکھی گئی ہے۔ ٹل پولیس کے مطابق مطلوب ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :