بچوں کو موسیقی کی مفت تعلیم دینے کیلئے ذاتی پلیٹ فارم بنانے کا فیصلہ کیا ہے شبنم مجید

منگل 9 اکتوبر 2018 18:12

بچوں کو موسیقی کی مفت تعلیم دینے کیلئے ذاتی پلیٹ فارم بنانے کا فیصلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی موسیقی کے لئے وقف کر رکھی ہے اور خاص طور پر نئی نرسری کے گلوکاروں کیلئے میں ہر وقت حاضر ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسے ایسے گلوکار موجود ہیں جن کا کوئی جواب نہیں مگر ان کو اچھا پلیٹ فارم میسر نہیں آتا اور اسی وجہ سے ہم انکی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے تاہم اب میں نے اپنا ایک ذاتی پلیٹ فارم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے زیر اہتمام بچوں کو موسیقی کی مفت تعلیم دی جائے گااور اس کے لئے میں خود ملک کے کونے کونے میں جائوں گی اور ٹیلنٹ ڈھونڈ کر لائوں گی۔

شبنم مجید نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میرا تمام گھرانہ موسیقی سے وابستہ ہے ،میرے سسر استاد طافو خان کا موسیقی کی دنیا میں برصغیر میں کوئی ثانی نہیں ،میرے شوہر استاد واجد علی کے ساتھ میرا بیٹا لکی علی بھی موسیقی کے حوالے سے بھرپور انداز میں کام کررہے ہیں جبکہ خاندان کے دیگر افراد بھی اسی شعبے سے وابستہ ہیں اور وہ بھی اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں ۔