لاہور ،محکمہ واسا نے شہریوں پر مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لی

لاکھ سے زائد صارفین متاثر ہونگے

منگل 9 اکتوبر 2018 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) سوئی نادرن گیس کمپنی اور لیسکو کے بعد محکمہ واسا نے لاہور کے شہریوں پر مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ جس کا مقصد محکمہ واسا کے بجٹ خسارے کو کم کرنا ہے۔ محکمہ واسا کی جانب سے مہنگائی بم گرائے جانے کی صورت میں لاہور کے 6 لاکھ سے زائد صارفین متاثر ہونگے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بجٹ خسارے میں کمی لانے کیلئے محکمہ واسا نے شہر بھر میں نصب ساڑھے پانچ ہزار ٹیوب ویلوں کے چلنے کا دورانیہ 24 گھنٹے سے کم کر کے 12 گھنٹے کر دیا ہے۔

پانی کے کنکشنوں پر میٹر لگانے کی بجائے فکس بل بھیجنے کو ترجیح دی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ واسا نے پانی کے بلوں کی سلپ بھی تبدیل کر دی ہے۔ جس کا تمام تر بوجھ گھریلو صارفین پر ڈال دیا گیا ہے۔