جامعہ کراچی میں’’---------- ---عقیدہ ختم نبوت کانفرنس ‘‘کا انعقاد

منگل 9 اکتوبر 2018 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی ( آرٹس فیکلٹی ) کے تحت ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں محمد حسین محنتی نائب امیر جماعت اسلامی سندھ، ’’شبان ختم نبوت ‘‘تیسر اور اسلامک لرننگ کے سینیئر استاد ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی نے شرکت کی۔طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے محمدحسین محنتی نے ختم نبوت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے حدیث بیان کی کہ "نبوت کی مثال ایک خوبصورت عمارت کی سی ہے ، جس میں ایک پتھر کی کمی تھی۔

میرے آنے کے بعد عمارت مکمل ہو گئی اب اس عمارت میں کسی پتھر کا اضافہ نہیں ہوگا یعنی، نبوت مجھ پہ ختم ہوگئی۔

(جاری ہے)

"طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے شبان ختم نبوت کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو ختم نبوت کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے خاص طور پر جامعات اور کالجز کے طلبہ و طالبات کو کیونکہ قادیانیوں اور دوسرے مذاہب کے پیروکاروں نے اپنے مذہب کو وسعت دینے کے لیے جامعات اور کالجز کو اپنا ہدف بنا لیا ہی."کانفرنس کے آخری سیشن میں شعبہ اسلامک لرننگ کے استاد ڈاکٹر عمیر محمود طلبہ و طالبات سے مخاطب ہوئے، ان کا کہنا تھا "کہ مرزا غلام احمد قادیانی کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے صرف اتنی بات سمجھنے کی ہے کہ اس کافر شخص نے مناظرے کا چیلنج کیا لیکن اپنے وعدے کی خلاف ورزی کر کے وہ مناظرے میں شریک ہی نہ ہوئی." اختتامی تقریب میں ناظم فیکلٹی آرٹس بصیر اللہ حسینی نے مہمانان کو گلدستہ پیش کئے۔