Live Updates

ن لیگ لاہور اور این اے 131 میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہی:ہمایوں اختر خان

منگل 9 اکتوبر 2018 23:49

ن لیگ لاہور اور این اے 131 میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہی:ہمایوں اختر خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا کہ سعد رفیق ‘دھاندلی ماسٹر’ ہیں، انہوں نے 2014 میں بھی اور پھر 2018 میں بھی عمران خان کے خلاف دھاندلی کی تھی، میں پوری کوشش کر رہا ہوں کہ اس الیکشن میں یہ ایسی کوئی حرکت نہ کریں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا کہ میں نے تیس سال قبل اس حلقے سے اعتزاز احسن صاحب کو اس وقت ہرایا تھا جب لاہور پیپلزپارٹی کا گڑھ تھا، اس بار بھی سعد رفیق کو بڑے فرق سے ہرائیں گے،پاکستان مسلم لیگ ن لاہور میں اور اس حلقے میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ضمنی انتخاب میں ہمارا جیت کا فرق 15 سے 20 ہزار کے درمیان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سعد رفیق نے ایسی کوئی کوشش کی تو رنگے ہاتھوں پکڑے جائیں گے،سعد رفیق انتخابات میں اچھی مہم چلاتے ہیں، لیکن مجھے ان کے دھاندلی کے طریقوں پر اعتراض ہے، حلقے میں جس گلی سے گزرتا ہوں لوگ یاد دلاتے ہیں کہ گلی، ٹیوب ویل، سڑک ا?پ نے بنائی تھی، لوگوں کو میرا کام اور سعد رفیق صاحب کی نا اہلی یاد ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات