صو فیائے کرام نے روادارانہ فلاحی معاشرے کی بنیاد رکھی‘سعید الحسن

انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے عوامل کی بیخ کنی کیلئے اولیائے کرام کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا نا ہو گا صوفیائے کرام امن کے علمبر دار اور انسان دوستی کے امین ہیں،ان کی تعلیمات کو اپنا کردنیا بھر میں اسلام کا پرچم بلند کر سکتے ہیں‘صوبائی وزیر

بدھ 10 اکتوبر 2018 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن نے کہا ہے کہ صو فیائے کرام نے روادارانہ فلاحی معاشرے کی بنیاد رکھی،وہ اخوت،بھائی چارے،انسان دوستی،ایثار و محبت جیسے جذبوں سے آراستہ ہے ،ان کے فکر و عمل کا یہ فیضان پنجاب بلکہ پورے خطے کو اسلامی تعلیمات کی روشنی سے منورکر رہا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی تصنیف معارف حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بین ا لمسالک ہے کہ ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمہ کے فروغ اور انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے عوامل کی بیخ کنی کے لئے ضروری ہے کہ ہم ان اولیائے کرام کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا کر ان پر عمل پیرا ہوں۔

(جاری ہے)

صوفیائے کرام امن کے علمبر دار اور انسان دوستی کے امین ہیں۔ان بزرگان دین کی در گاہیں آج بھی ظاہری و باطنی علوم کے عظیم مراکز کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ان بزرگان دین کی تعلیمات کو اپنا کر ہم دوبارہ دنیا بھر میں اسلام کا پرچم بلند کر سکتے ہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پر امن بقائے باہمی کے قیام اور روادارانہ فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے صوفیائے کرام کی تعلیمات کی ترویج وقت کی اہم ضرورت اور خدمات مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں۔آخر میں دونوں وزراء کو کتابوں کے تحائف پیش کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :