Live Updates

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا رجسٹریشن فارم اپلوڈ ہوتے ہی نادرا کی ویب سائٹ کریش ہو گئی

نادرا کی ویب سائٹ ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے کریش ہوئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 11 اکتوبر 2018 11:06

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا رجسٹریشن فارم اپلوڈ ہوتے ہی نادرا کی ویب ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اکتوبر 2018ء) نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا رجسٹریشن فارم اپلوڈ ہوتے ہی نادرا کی ویب سائٹ کریش ہو گئی۔نادرا کی ویب سائٹ ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے کریش ہوئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا جس کے بعد نادرا کی ویب سائٹ پر نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی رجسٹریشن کے لیے فارم بھی اپلوڈ کیا گیا۔

نادرا کی ویب سائٹ  پرجسٹریشن کا طریقہ کار اور فیس سے متعلق بھی بتایا گیا تھا۔تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا رجسٹریشن فارم اپلوڈ ہونے کے بعد ویب سائٹ پر ٹریفک اتنی زیادہ ہو گئی کہ نادرا کی ویب سائٹ ہی کریش ہو گئی۔اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عوام حکومت کی طرف سے لانچ کیے گئے ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبے میں کس قدر دلچسپی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں ‘ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد‘ شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر کے ایک ایک شہر میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔وزارت ہاؤسنگ کے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر جن سات شہروں میں رجسٹریشن شروع کی جارہی ہے ان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد‘ فیصل آباد‘ سکھر‘ ڈیرہ اسماعیل خان‘ کوئٹہ‘ گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں۔

ان شہروں میں رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہو جائے گا۔ یہ کام 60 دنوں میں نادرا سے مل کر مکمل کیا جائے گا۔حکومت کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس کے تحت بے گھر افراد کو کم لاگت پر چھت میسر آسکے گی۔وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں خود نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو مانیٹر کروں گا،نوجوان کنسٹرکشن کمپنی خود شروع کریں اور انڈسٹری میں شامل ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات