اب چالان نہیں ہو گا بلکہ سیدھا جیل بھیجا جائے گا

شہر قائد کے شہریوں کو بھی بری خبر سنا دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 11 اکتوبر 2018 15:24

اب چالان نہیں ہو گا بلکہ سیدھا جیل بھیجا جائے گا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اکتوبر 2018ء) :لاہور کے بعد اب کراچی کی باری آ گئی ہے۔لائنسس بنوانے اور ہیلمٹ خریدنے کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے کہ اب چالان نہیں کیا جائے گا بلکہ سیدھا جیل بھیجا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین دن کے اندر 100سے زائد افراد کو قابو آئے۔

اور جن لوگوں کی عمر لائنس بنوانے کی نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود بھی وہ گاڑیاں چلا رہے ہیں ان کی گاڑی ضبط کر لی جائے گی۔ہماری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی بنائیں۔اور ون وے اور لائنس سے متعلق قوانین پر عمل در آمد کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔خیال رہے حال ہی میں سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چلان کا آغاز کیا گیا۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے 200سے 300 روپے، موٹر کار اور جیپ وغیرہ کو 200سی500 جبکہ پبلک سروس وہیکلز اور پرائیویٹ یا پبلک کیرئیر کو 500سے 1000تک کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔تاہم اتنا زیادہ چالان ادا کرنا غریب شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے۔ شہری قانون کی پابندی کرنے کی بجائے منفی رویہ اپناتے ہیں۔

متعدد رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ شہریوں کو جب ٹریفک کے قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے چالان کیا جاتا ہے تو وہ آپ سے باہر ہو جاتے ہیں۔اور ٹریفک وارڈن سے ہی لڑنے شروع کر دیتے ہیں۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے 2500 کا چالان ہونے پر اپنا رکشہ ہی جلا ڈالا۔کیونکہ اس کے پاس چالان ادا کرنے کے لیے رقم ہی موجود نہیں تھی۔