دبئی ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم کو دوسرا دھچکا

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق زخمی ہو جانے کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:44

دبئی ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم کو دوسرا دھچکا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) دبئی ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم کو دوسرا دھچکا، قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق زخمی ہو جانے کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق زخمی ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

امام الحق دبئی ٹیسٹ کے پانچویں روز فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنے بائیں کی سب سے چھوٹی انگلی تڑوا بیٹھے تھے جس کے بعد اب آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ امام الحق کی انجری قومی ٹیم کے لیے انتہائی بری خبر لے کر آئی ہے کیوںکہ اوپنر نے دبئی ٹیسٹ میں کینگرو با?لرز کا جم کر سامنا کیا تھا اور پہلی اننگز میں76رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز میں بھی 48رنز سکور کیے تھے۔۔