جڑانوالہ،اوباش نوجوان نے کلاس نہم کے طالب علم کوہوس کا نشانہ بناڈالا،خاتون کا اقدام خودکشی

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 19:39

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2018ء) مسلح اوباش نوجوان نے کلاس نہم کے طالب علم کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ خاتون کا اقدام خودکشی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محمد الیاس ولد صبح صادق ساکن 367گ ب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کا بیٹا محمد احمد بعمر 14سال جو کہ نویں جماعت کا طالب علم ہے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ الزام علیہان احترام الحق ولد شہامند ساکن دیہہ ہذا سے ورغلا کر قریبی ڈیرہ میں لے گیا اور وہاں پر زبردستی پسر کے ساتھ بدفعلی شروع کر دی متاثرہ بچے کی شور واویلا پر ملزم فرار ہوگیا۔وقوعہ کی بابت پولیس روڈالہ نے 421/18درج کر لیا۔ جبکہ سکینہ بی بی زوجہ عمران ساکن سیدوالہ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلا محلول پی لیا ہسپتال میں حالت غیر۔

متعلقہ عنوان :