Live Updates

سینیٹر مشاہد اللہ نے وزیراعظم عمران خان پر لاکھوں روپے ماہانہ کی کوکین پینے کا الزام عائد کردیا

عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے مطابق عمران خان روزانہ 3 لاکھ 20 ہزار کی کوکین پی جاتے ہیں ،مشاہد اللہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 اکتوبر 2018 23:12

سینیٹر مشاہد اللہ نے وزیراعظم عمران خان پر لاکھوں روپے ماہانہ کی کوکین ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 اکتوبر 2018ء) :سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم ماہانہ 96 لاکھ روپے کوکین کے نشے میں اڑا دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جس پر اجلاس نہ بلایا گیا تو مسلم لیگ ن کے رہنما اسمبلی کے باہر ہی خود ساختہ اسمبلی بنا کر بیٹھ گئے اور سابق اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کو اسپیکر بنا کر اجلاس شروع کر دیا۔

اس اجلاس میں بات کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جن باتوں پر ہمیں تنیقد کا نشانہ بناتے تھے آج وہی کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ چلو ہم تو چور تھے تو تم یہ کیوں کر رہے ہو،تم تھوکا ہوا کیوں چاٹ رہے ہو۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ یہ اس لئیے بھی اب سب کچھ کر رہے ہیں کہ یہ سب اپنا ہی کہا ہوا بھول گئے ہیں اور یہ بھولیں بھی تو کیوں نا، کوکین کا نشہ بڑا برا نشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج ذمہ داری سے بتانا چاہتا ہوں کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں کہا کہ پہلے عمران خان کوکین کی چار لکیریں لگاتے تھے لیکن اب وہ 8 لکیریں لگاتے ہیں اور میں یہاں پر بتاتا چلوں کہ ایک لکیر 40 ہزار مالیت کی ہوتی ہے یوں عمران خان ایک دن میں 3 لاکھ 20 ہزار کی کوکین پی جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا اور ہمیں یاد رہنا چاہیے کہ ریحام خان ،عمران خان کی اہلیہ رہ چکی ہیں۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات