Live Updates

کمپوزر سنٹرز نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے رجسٹریشن فارم 50 سے 70 روپے میں فروخت کیے جانے کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 14 اکتوبر 2018 14:13

کمپوزر سنٹرز نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر عوام کو لوٹنا شروع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2018ء) کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کا اعلان کیا گیا تو بے گھر افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تاہم ایسے میں کمپوزنگ سنٹرز نے اسے اپنا دھندا ہی بنا لیا اور غریب عوام کو رجسٹریشن فارم کے نام پر لوٹا جا رہا ہے،اسی حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے رجسٹریشن فارمز کی ڈیمانڈ دیکھ کر کمپوزنگ سنٹرز نے اسےاپنا کاروبار ہی بنالیا۔

کمپوزنگ سنٹرز کے مالکان رجسٹریشن فارمز ڈاؤن لوڈ کرکے اور ان کے پرنٹ نکال کر انہیں 50 روپے سے 70 روپے میں عوام میں فروخت کرر رہے ہیں۔ویڈیو میں موجود خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں اس فارم کے لیے 70روپے دینے کے لیے کہا گیا تا ہم نے اس فارم کے 50روپے دیے۔

(جاری ہے)

خیال رہے ایک میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم آتے ساتھ چھا گئی۔

ترجمان نادرا کے مطابقنادرا کی ویب سائٹ پر ایک سیکینڈ میں 10,000 ہٹس موصول ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ویب سائٹ عارضی طور پر متاثر ہوئی تھی۔ جب کہ پہلے ہی گھنٹے میں 62,000 فارمز ڈاؤن لوڈ ہو چکے ہیں۔پروگرام لانچ ہوتے ہی 174ملکوں سے دو لاکھ لوگوں نے بیک وقت ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی۔نادرا کی ویب سائٹ پر ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے ویب سائٹ بھی جواب دے گئی تھی۔تاہم اب ویب سائٹ فعال ہو چکی ہے۔خیال رہے اس اسکیم کے تحت پاکستانیوں کا اپنا گھر بنانے کا خواب آسان اقساط اور مناسب قیمت میں پورا ہو گا۔ رجسٹریشن کے لیے فارم 22 اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں جمع کروائے جا سکیں گے۔رجسٹریشن فارم کی فیس 250 رکھی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات