ہمایوں اختر کی آمد پر لیگی کارکنوں کے لوٹا لوٹا کے نعرے

دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آنے سے حالات کشیدہ ہو گئے، اہلکاروںنے مداخلت کر کے پیچھا ہٹایا

اتوار 14 اکتوبر 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) حلقہ این اے 131سے تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر کی نادر آباد پولنگ اسٹیشن آمد کے موقع پر لیگی کارکنوںنے لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور مخالفانہ نعرے بازی شروع کر دی جس سے حالات کشیدہ ہو گئے ۔ ڈیوٹی پرموجود اہلکاروں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو پیچھے ہٹا دیا ۔