موبائل فون سروس نے ووٹرز کو پریشانی کاشکارہونے سے بچا لیا

اتوار 14 اکتوبر 2018 18:40

فیصل آباد۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) فیصل ۱ٓباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 103 تاندلیانوالہ میں اتوار کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کی پولنگ کے موقع پرموبائل فون سروس نے ووٹرز کو پریشانی کاشکارہونے سے بچا لیااور ووٹرز اپنے ووٹوں کی پرچیوں کے حصول کیلئے امیدواروں کے پولنگ کیمپوں کا رخ کرنے کی بجائے بذات خود موبائل فون کی میسجنگ سروس سے استفادہ کرتے ہوئے اپنا نادرا کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ایس ایم ایس سروس 8300 پر ارسال کرکے اپنے ووٹ کے اندراج ، سلسلہ نمبر ، بلاک کوڈ ، پولنگ سٹیشن وغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے۔