حیدرآباد ، وفاق اگر کراچی کیلئے 50ارب اور حیدرآباد کیلئے 20ارب کا پیکیج دینے جا رہی ہے تو یہ اچھا عمل ہے،سعید غنی
صوبوں میں بلدیاتی نظام نافذ کرنا وفاقی حکومت کا اختیار نہیں بلکہ یہ صوبوں کا حق ہے، نیب جب سے بنا ہے تب سے سیاسی آلہء کار کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے،صوبائی وزیر بلدیات سندھ
اتوار 14 اکتوبر 2018 21:10
(جاری ہے)
اس وقت کراچی کا سب سے اہم پروجیکٹ ایس تھری اور کے فور جیسے پروجیکٹ ہیں ایس تھری 18ارب کا منصوبہ تھا جوکہ اب اپنی تکمیل تک36ارب لاگت کا ہوجائیگااور کے فور کا فیز ون کی تکمیل پر 70ارب روپے لاگت آئیگی ۔
وفاقی حکومت اگر کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو اسے چاہیے کہ وہ مذکورہ ترقیاتی پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے 50فیصدرقم ادا کرے ۔ صوبوں میں بلدیاتی نظام نافذ کرنا وفاقی حکومت کا اختیار نہیں بلکہ یہ صوبوں کا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک صوبے میں یکساں نظام ممکن نہیں تو پورے ملک میں کیسے ممکن ہے کیوں کہ کراچی ، حیدرآباد اور سکھر میں بلدیاتی نظام کا ڈھانچہ صوبے کے دیگر علاقوں سے مختلف ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے میئر کراچی سے ملاقات کے بعد یہ کہا تھا کہ حیدرآباد کے میئر سے بھی ملاقات کروں گا نہ صرف یہ بلکہ سندھ بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کر کے وہاں کے مسائل حل کرینگے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم تشہیر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں جبکہ کراچی میں صفائی کی حالت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم ابھی بھی بہتری کی گنجائش ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نہ صرف حیدرآباد بلکہ صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ واسا کے ملازمین کی تنخواہوں سمیت تمام مسائل حل کیے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ واٹر کمیشن کے حکم ناموں پر عملدرآمد کرنا لازمی ہے اور کہا کہ کئی افرادخاکروبوںکی اسامیوں پر مقرر کیے گئے ہیں جوکہ صرف تنخواہ لینا جانتے ہیں کام نہیں جبکہ واٹر کمیشن کے ہی حکم پر غیر قانونی ترقی پانے والے افسران کو دوبارہ انکے اصل عہدوں پر تعینات کر کے نئے افسران کو مقرر کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی جعل سازی یا بد عنوانی سے بچنے کیلئے صوبے کی تمام یونین کونسل کے ریکارڈز کو کمپیوٹرائزڈ کر کے انٹر لنک کیا جائیگا تاکہ سندھ بھر کے ملازمین کا تمام ریکارڈ آن لائن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کو سالانہ اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانی ہوتی ہے تاہم اسے پبلک نہیں کیا جا تا ۔ ایک دوسرے سوال پر انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم نے اپنی بیٹی اور دو بھتیجیوں کو سرکاری اسکول میں داخل کروا کر ایک مثال قائم کی ہے جبکہ تبدیلی کی شروعات ہمیشہ اپنے گھر سے کی جاتی ہے سید سردار شاہ کا یہ عمل قابل ستائش ہے اس سے سرکاری تعلیمی اداروں پر لوگوں کا اعتماد بحال ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نیب جب سے بنا ہے تب سے سیاسی آلہء کار کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے کبھی ن لیگ اور کبھی مشرف دور میں اس ادارے کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بد عنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہونا لازمی ہے جس کیلئے احتساب کے اداروں کو غیر جانبدار اور متوازن ہونا چاہیے ۔ احتساب ادارے ایسی کاروائی نہ کریں کہ کسی عزت دار کی تذلیل کر کے اس سے معذرت کر لیں ایک سوال پرا نہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنے باپ سے پیسے نہیں لیے تو وہ آئی ایم ایف سے قرضہ کیسے لیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دنیا بھر سے لوگ پاکستان میں روزگار کیلئے آئینگے ، ڈالر کی قیمت گر جائیگی اور اگر انہوں نے قرضہ لیا تو وہ خود کشی کر لیں گے ایسے بہت سے بیانات ہیں جو انہوں نے جذبات میں دیے لیکن اب تو حکومت ہی ان سے سنبھل نہیں پا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی یہ حکومت غیر مقبول ہوئی ہے ماضی میں کوئی بھی حکومت نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ میری 46سالہ عمر میں میں نے کبھی بھی ایک دن میں ڈالر کی قیمت میں ساڑھے 9روپے کا اضافہ نہیں دیکھا اور ایک وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ ڈالر کی قیمت 140روپے تک جائیگی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے اور رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر ایم این اے طارق شاہ جاموٹ اور پی پی پی کے علی محمد سہتو ، احسان ابڑو و دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.