چنیوٹ میں مولانا منظور چنیوٹی کا مدرسہ شہید کرنے کی جسارت افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،ْوفاق المدارس پاکستان

وزیر اعظم صورت حال کا فوری نوٹس لیں ،ْمدرسہ مسمار کرنے کی ذمہ دار انتظامیہ کو فوری طور پر برطرف کیا جائیاور قرار واقعی سزا دی جائے ،ْدینی مدارس کو سیاسی انتقام کانشانہ بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،ْ مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر ،ْ مولانا انوار الحق ،ْ حنیف جالندھری اور محمد رفیع عثمانی کا بیان

پیر 15 اکتوبر 2018 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وفاق المدارس العزبیہ پاکستان نے کہاہے کہ چنیوٹ میں مولانا منظور چنیوٹی کا مدرسہ شہید کرنے کی جسارت افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،ْوزیر اعظم صورت حال کا فوری نوٹس لیں ،ْمدرسہ مسمار کرنے کی ذمہ دار انتظامیہ کو فوری طور پر برطرف کیا جائیاور قرار واقعی سزا دی جائے ،ْدینی مدارس کو سیاسی انتقام کانشانہ بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،ْمدرسہ کی فوری طورپر از سرنو تعمیر کروایا جائے اور مدرسہ مسمار کرنے والوں کی تنخواہ سے اخراجات وصول کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا انوارالحق،مولانامفتی محمد رفیع عثمانی اورمولانا محمد حنیف جالندھری نے چنیوٹ میں مولانا منظور چنیوٹی کے قائم کردہ قدیم دینی مدرسہ کو شہید کرنے کی اطلاعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا-وفاق المدارس کے قائدین نے اس سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا-انہوں نے کہا کہ ایک رجسٹرڈ،قدیم اور قانونی مدرسہ کو مسمار کرنے کے ذمہ دار عناصر اور انتظامیہ کو فوری طورپر برطرف کر کے قرارواقعی سزا دی جائی-وفاق المدارس کیقائدین نے کہا کہ سیاسی محاذ آراء اور شخصی لڑائیوں کی بنا پردینی مدارس کیخلاف کسی قسم کی مہم جوء برداشت نہیں کی جائے گی-وفاق المدارس کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ چنیوٹ کے مدرسہ کو فوری طور پر از سرنو تعمیر کیا جائے اور اس کے اخراجات مسمارکرنے والوں کی تنخواہ سے وصول کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :