جنوبی پنجاب صوبہ،حکومت کاعملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ
جنوبی پنجاب صوبہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب، اجلاس میں جنوبی پنجاب صوبہ کے وسائل، اضلاع اور مطلوبہ قانون سازی کی تجاویز مرتب کی جائیں گی۔ ذرائع
ثنااللہ ناگرہ پیر 15 اکتوبر 2018 16:55
(جاری ہے)
حکومتی کمیٹی جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے مطلوبہ قانون سازی کی تجاویز مرتب کرے گی۔
واضح رہے حکومت نے انتخابی مہم میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا پی ٹی آئی نے اپنے منشور میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا نکتہ بھی شامل کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی یقین دہانی پر جنوبی پنجاب محاذ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ دوسری جانب گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس میں جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقو ں کی ترقی کیلئے پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور رواں مالی سال کے بجٹ میں ان علاقوں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا۔ تعلیم ،صحت ، انفراسٹرکچر اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر پسماندہ علاقے کے لوگوں کا زیادہ حق ہے اورتحریک انصاف کی حکومت یہ حق ہر صورت پسماندہ علاقوں کے شہریوں کو دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں جاری سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اورفلاح عامہ کے منصوبوں میں کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے پروگرامز میں غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ر یلیف دینے کی کوشش کریںگے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اورخوشحالی تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے اور ہماراترقیاتی پروگرام جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
میں کبھی گورنر راج نہیں لگائوں گا، فیصل کریم کنڈی
-
ایف بی آر نے سمز بلاک کرنے کیلئے 5 ہزار نان فائلرز کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو فراہم کردیں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں غیر معمولی منفی خطرات سے خبردار کردیا
-
پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، اسد قیصر
-
صدر آصف علی زرداری نے پیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم
-
،ڈی جی آئی ایس پی آرسمیت 3میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلزکے عہدوں پر ترقیاں
-
پی ٹی آئی سینیٹرز کو آزاد قرار دیکر ن لیگ میں صنم کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
-
پی ٹی آئی کی بیک ڈور چینلز میں کوئی بات چیت نہیں ہو رہی،اسد قیصر
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.