ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور آئین و قانون کی بالاستی کیلئے قوم کو متحدہ ہو نا ہو گا ‘ذکراللہ مجاہد
مسلمانوں نے مذہب کو رسم بنا ڈالا ہے اور دین کی روح تک کو فراموش کر رکھا ہے جس کی وجہ سے مسائل کا شکا رہیں
پیر 15 اکتوبر 2018 18:33
(جاری ہے)
ذکر اللہ مجاہدنے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اسکے افراد ایک نظریہ پر یک جان ہو جائیں،پاکستان اسلامی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا جس کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے حکمرانوں نے کبھی عملی اقدامات نہیں کیے اور بدقسمتی سے کلمہ کے نام پر بننے والی ریاست کو آج تک اسلامی نظام سے محروم رکھا گیا ہے ۔
ملک پر 70سالوں سے سیکولر طبقہ قابض ہے جنہوں نے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے ملک کی 20کروڑ عوام کو غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کی دلدل میں پھنسادیا ہے اور آج مسلمانوں نے مذہب کو رسم بنا ڈالا ہے اور دین کی روح تک کو فراموش کر رکھا ہے ۔ معاشرتی برائیاں عروج پر ہیں ، معاشرے میں جھوٹ ، کرپشن ، گناہ کبیرہ کا ارتکاب ، قتل و غارت ، رشوت اور سفارش کا بازار گرم ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے۔ عوام آئندہ بلدیاتی الیکشن میں خدمت کی سیاست کرنے والوں کا ساتھ دیں تاکہ ان کے گلی محلے کے مسائل حل ہو سکیں ۔ بحیثت پاکستانی قوم ہمیں پر امن ، خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرناہو گا۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ، سماعت کی تاریخ تبدیل، چھ مئی کو سماعت ہوگی
-
لاہورہائیکورٹ کا فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
مریم نواز کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے ، صوبہ بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شرع کر دیا ہے،عظمی بخاری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا‘ عظمیٰ بخاری
-
حمزہ شہباز سے شعیب صدیقی کی ملاقات،سیاسی صورتحال و معاشی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز
-
(ن) لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس 11مئی کو طلب
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.