میئر کراچی نے کے ایچ اے کو ’’میئر کپ‘‘ کرانے کے لئے گرین سگنل دے دیا، میئر کپ 15 سے 30 نومبر کے درمیان ہو گا
میئر کراچی کا کے ایچ اے کو شاہ فیصل کالونی میں ہاکی گرائونڈ دینے کا اعلان
پیر 15 اکتوبر 2018 22:03
(جاری ہے)
حیدر حسین نے بتایا کہ شاہ فیصل کالونی میں ڈان ہاکی کلب گرائونڈ، خالد بن ولید گرائونڈ پی ای سی ایچ ایس، فیڈرل بی ایریا بلاک 17 کا پاک فلیگ گرائونڈ، بلدیہ ہاکی گرائونڈ اور نارتھ کراچی سیکٹر الیون کو دوبارہ کھیل کے قابل بنانے کی ضرورت ہے جبکہ بیشتر ہاکی گرائونڈ پر مختلف مافیا کا قبضہ ہے۔
اولمپئن حنیف خان نے بتایا کہ جب گرائونڈ میں ہاکی کا کھیل نہیں ہوگا تو ٹیلنٹ کہاں سے آئے گا۔ انہوں نے مئیر کراچی کے نام سے ہاکی ٹورنامنت کرانے کی تجویز دی جو منظور کر لی گئی۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چئیرمین گلفراز خان، سینئر نائب صدر ڈاکٹر ماجد، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر جاوید چھتاری، کونسل ممبر اقبال محمد علی، اعظم خان، اسما شاہ، شاکر علی، ناہید فاطمہ اور بینش علی بھی موجود تھیں۔ مئیر کراچی ہاکی ٹورنامنٹ 15 سے 30 نومبر کے درمیان کرایا جائے گا جس کیلئے اولمپئن حنیف خان کو ڈائریکٹر، سمیع اللہ کو چئیرمین اور ایم این اے اقبال محمد علی کو آرگنائزنگ سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے بتایا کہ کے ایچ اے کے تحت ایک سال میں 35 سے زائد ٹورنامنٹ کرائے گئے، رینجرز ہاکی ٹیم تشکیل دی گئی، کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے بعد اب کے ایچ اے کی کاوشوں کی بدولت سندھ میں پہلی بار کے ڈی اے ویمنز ہاکی ٹیم تشکیل دے رہا ہے۔ مئیر کراچی وسیم اختر نے کے ایچ اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کے ایچ اے جس طرح کراچی میں ہاکی کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایچ اے نے جن گرائونڈ کی نشاندہی کی ہے انہیں دوبارہ ہاکی کیلئے بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے فوری طور پر شاہ فیصل کالونی میں ہاکی گرائونڈ دینے کا اعلان کیا جبکہ باقی گرائونڈز بھی ایک ایک کرکے کے ایچ اے کے حوالے کر دیئے جائیں گے اور گرائونڈز پر مافیا کا قبضہ بھی ختم کرائیں گے۔ مئیر کراچی نے کہا کہ ماضی میں کھیلے جانے والے مختلف کھیلوں کی ٹیموں کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میئر کپ ہر سال منعقد کرایا جائے گا، کے ایچ اے اس ایونٹ کو اپنے کلینڈر ائیر کا حصہ بنائے۔ ملاقات کے اختتام پر اولمپئن حنیف خان اور اسما شاہ نے میئر کراچی کو ہاکی اسٹک کا تحفہ بھی دیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.