خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
پیر 15 اکتوبر 2018 22:57
(جاری ہے)
درخواست گزاروں کے وکیل امجد پرویز نے کہاکہ درخواست گزاروں پر کوئی ایسا الزام نہیں جس سے گرفتاری کا جواز پیدا ہو۔امجد پرویز ایڈووکیٹ نے مزید موقف اپنایا کہ نیب سے مکمل تعاون کررہے ہیں، نیب نے 16 اکتوبر کو طلب کیا ہے اور خدشہ ہے کہ موقف سنے بغیر گرفتار کرلیا جائے گا۔
درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ انہیں صفائی کا موقع دینے کے بنیادی حق سے محروم نہ کیا جائے اور عدالت قبل از وقت گرفتاری ضمانت منظور کرے۔عدالت نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعد سعد رفیق اور سلمان رفیق کی 5، 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 24اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے اپنی تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے۔واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف نیب میں پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کی تحقیقات جاری ہیں اور اس میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.