پنجاب پولیس کو مطلوب مفرور ملزم منشا بم کوسیکرٹریٹ پولیس اسلام آباد نے گرفتارکرلیا

پیر 15 اکتوبر 2018 23:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ میں اچانک پہنچنے والے پنجاب پولیس کو مطلوب مفرور ملزم منشا بم کوسیکرٹریٹ پولیس نے گرفتارکرکے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ منشا بم نے پیرکو اپنے وکیل کے ہمراہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں پہنچ کر بیان دیا کہ وہ چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار کا انتظار کریںگے۔

(جاری ہے)

ایک استفسار پر ملزم کے وکلا ء نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ انہوں نے حفاظتی ضمانت کی درخواست عدالت میںجمع کرادی ہے کیونکہ ملزم تفتیش میں شامل ہونا چاہتا ہے اور کسی غیر جانبدار افسر سے تفتیش کرانے کا خواہش مند ہے۔ بعد ازاں منشا بم کو تھا نہ سیکریٹریٹ پو لیس نے سپریم کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کرکے تھا نہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا ۔