ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے،

سیاسی بنیادوں پر بنائی جانے والی یونیورسٹیاں تعلیم اور تحقیق کے فروغ کی بجائے صرف ڈگریاں جاری کرنے کے ادارے بن چکے ہیں، انہیں بند کیا جائے، سابق چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عطا الرحمن

منگل 16 اکتوبر 2018 13:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) سابق چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے، سیاسی بنیادوں پر بنائی جانے والی یونیورسٹیاں بند کی جائیں، یہ یونیورسٹیاں تعلیم اور تحقیق کے فروغ کی بجائے صرف ڈگریاں جاری کرنے کے ادارے بن چکے ہیں۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بیرون ملک سے پی ایچ ڈی کرکے آنے والے سکالرز کو پہلے ہی ملازمتوں کی پیشکش کر دی جاتی تھی۔

(جاری ہے)

ملک میں اس وقت بھی ہزاروں پی ایچ ڈی سکالرز کی بطور فیکلٹی ضرورت ہے۔ بیرون ملک سے پی ایچ ڈی کرکے آنے والوں کو روزگار کی عدم فراہمی سے ان سکالرز پر لگائے جانے والے کروڑوں روپے ضائع جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت نسٹ، کامسیٹس، یو ای ٹی لاہور سمیت چند ادارے معیاری تعلیم دے رہے ہیں جبکہ اکثر یونیورسٹیاں صرف ڈگریاں دینے کے ادارے بن کررہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی بنیادوں پر بنائی جانے والی یونیورسٹیاں بند کی جائیں۔ ایک یونیورسٹی کے لئے 300 سے زائد پی ایچ ڈی اساتذہ ضروری ہیں تاہم اکثر یونیورسٹیوں میں اس معیار کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :