Live Updates

بنی گالا تجاوزات کیس ،ْ

سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان کا گھر ریگولرائز ہوگا ،ْچیف جسٹس

منگل 16 اکتوبر 2018 13:25

بنی گالا تجاوزات کیس ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں بنی گالا تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان کا گھر ریگولرائز ہوگاکیونکہ وہ ہی اس کیس کو لے کر عدالت آئے تھے جبکہ عدالت عظمیٰ نے بنی گالہ میں عمارتوں کی ریگولرائزیشن کے لیے سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیدیا۔

کمیٹی میں چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای)، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکریٹری کلائمیٹ چینج بھی شامل ہوں گے، جو 10 دن میں رپورٹ پیش کریگی۔منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں بنی گالہ میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ بوٹینیکل گارڈن میں ایک نرسری بنائی گئی ہے ،ْجہاں شہد کی مکھیاں پالی جا رہی ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ رپورٹ کا چوتھا حصہ راول جھیل میں آلودگی سے متعلق ہے اور 50 یونین کونسلز اور 59 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا سیوریج راول جھیل میں گرتا ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم تو تحریک انصاف والوں کی کارکردگی دیکھنا چاہتے ہیں ،ْانہی لوگوں نے اس مسئلے کے لیے درخواست دائر کی تھی ،ْ اب یہ لوگ خود حکومت میں آگئے ہیں، ہم دیکھنا چاہتے ہیں یہ کیا کرتے ہیں۔

چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل بابر اعوان سے استفسار کیاکہ آپ لوگوں نے 50 دنوں میں کیا اقدامات کیی بابر اعوان نے بتایا کہ آج کل شہریار آفریدی معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سب سے پہلا گھر عمران خان کا ریگولرائز ہوگا، اس کو سیاسی بیان نہ سمجھیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان اس کیس میں درخواست گزار ہیں، سب سے پہلے عمران خان کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا ،ْلوگوں کو علم ہو عمران خان نے جرمانہ ادا کر دیا ہے، پھر باقی لوگوں سے عمارتیں ریگولرائز کرانے کو کہا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ریگولرائزیشن کا مسئلہ حل ہونے تک نئی عمارتیں بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں پانی اور ماحول صاف چاہیے ،ْراول جھیل کی آلودگی کے معاملے کو الگ سے دیکھیں گے۔بعدازاں عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔ دریں اثناء بنی گالا تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے لیز کے قواعد پر پورا نہ اترنے والی کمپنیوں کو 10 روز میں بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ لیز کے قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والی کمپنیوں کو بند کردیا جائے اور چیئرمین سی ڈی اے غیر قانونی لیز سے متعلق رپورٹ دیں جس کے بعد لیز کی زمین پر تعمیرات گرادی جائیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد میں جتنی بھی لیز دی گئی، وہ اقربا پروری پر دی گئی اور جان بوجھ کر لوگوں کو نوازا گیا، ممکن ہے ہم لیز کی رقم میں اضافہ کردیں۔بعدازاں سپریم کورٹ نے لیز کا معاملہ 22 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات