محروم طبقات کو عزت دینی ہے ،ْ

ان کیلئے کام کرنا ہے ،ْاللہ کے بعد عام پاکستانی کا تحفظ ہم کریں گے ،ْ شہر یار آفریدی وزیراعظم بیورو کریسی یاغیرملکی قیادت سے ملتے ہیں توکہتے ہیں کہ میرے پاکستانیوں کوعزت دو ،ْوزیر مملکت پولیس اور رینجرز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ہم اپنی نااہلیوں کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 16 اکتوبر 2018 14:31

محروم طبقات کو عزت دینی ہے ،ْ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے محروم طبقات کو عزت دینی ہے ان کیلئے کام کرنا ہے ،ْاللہ کے بعد عام پاکستانی کا تحفظ ہم کریں گے ،ْوزیراعظم بیورو کریسی یاغیرملکی قیادت سے ملتے ہیں توکہتے ہیں کہ میرے پاکستانیوں کوعزت دو۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے لیاری میں ایم این اے شکور شاد کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاری والوں نے ہمیشہ سیاست اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔

عوام کو احساس دلائیں گے کہ جان اور مال کے تحفظ کی ذمے داری ریاست کی ہے۔تمام معاملات میں تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، وزیراعظم بیورو کریسی یاغیرملکی قیادت سے ملتے ہیں توکہتے ہیں کہ میرے پاکستانیوں کوعزت دو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریاست سے خیانت کرنے والا کسی بھی عہدے پر ہو پکڑا جائیگا۔انہوںنے کہا کہ بہت نہتے پاکستانیوں کاخون بہہ چکا،اب محروم طبقات کوگلے سے لگانے کاوقت ہے،کوئی اقتدارکے نشے میں یہ سوچ رکھتاہے کہ وہ عوام کی تذلیل کرے تو انکو ایسا نہیں کرنے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ہم اپنی نااہلیوں کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا۔اب وقت آگیا ہے کہ ڈو مور کا مطالبہ نہ کیا جائے ،ْاقوام عالم کو چاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو عزت دی جائے۔