ٹریفک انسپکٹر کیڈٹ حفیظ پولیس لائن تبدیل، کیڈٹ فاروق دوبارہ ٹریفک انسپکٹر تعینات

منگل 16 اکتوبر 2018 14:35

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ٹریفک انسپکٹر کیڈٹ حفیظ کو پولیس لائن تبدیل کر کے ان کی جگہ کیڈٹ فاروق کو دوبارہ ٹریفک انسپکٹر تعینات کر دیا گیا۔ کیڈت فاروق نے نے اپنے عہدے کا چارج لیکر کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عباس مجید مروت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹریفک انسپکٹر کیڈٹ حفیظ کو لائن تبدیل کر کے ان کی جگہ کیڈٹ فاروق کو دوبارہ ٹریفک انسپکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔

کیڈٹ فاروق اس سے قبل ٹریفک انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے جس کے بعد انہیں ایس ایچ او میرپور تعینات کر دیا گیا تھا جہاں پر ساہیوال کی رہائشی زیادتی کا شکار لڑکی کی شکایت پر انہیں بھی معطل کر دیا گیا تھا۔ انکوائری میں فارغ ہونے کے بعد ڈی پی او نے انہیں دوبارہ ٹریفک انسپکٹر تعینات کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :