مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ میں ہو گا

شہباز شریف کی گرفتاری سمیت ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا

منگل 16 اکتوبر 2018 15:45

مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ میں ہو گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو ہو گا، جس میں قومی اسمبلی اجلاس سمیت شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق حکمت عملی پر غور ہو گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی اعلی قیادت نے کل بدھ کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 9:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں ضمنی انتخابات ، شہباز شریف کی گرفتاری اور قومی اسمبلی اجلاس سمیت ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال ہو گا اور مستقبل کی حکمت عملی تیار کی جائیگی ۔