Live Updates

مریم جیل جا سکتی ہیں توعلیمہ خان کا بھی حساب دیں،حمزہ شہباز

نیب کے پیچھے نیازی کا ہاتھ ہے، ضمنی انتخاب میں شہبازشریف کی گرفتاری پرلینے کے دینے پڑ گئے،ہمیں اقتدارمیں آنے کی جلدی نہیں،ابھی اپوزیشن کا مزہ لینا ہے۔قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 16 اکتوبر 2018 15:54

مریم جیل جا سکتی ہیں توعلیمہ خان کا بھی حساب دیں،حمزہ شہباز
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اکتوبر 2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مریم جیل جا سکتی ہیں تو علیمہ خان کا بھی حساب دیں،نیب کے پیچھے نیازی کا ہاتھ ہے،ضمنی انتخاب میں شہبازشریف کی گرفتاری پرلینے کے دینے پڑ گئے، ہمیں اقتدارمیں آنے کی جلدی نہیں،ابھی اپوزیشن کا مزہ لینا ہے۔ انہوں نے آج پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج مسلم لیگ ن کے حق میں ہیں۔

شہبازشریف کی گرفتاری کی صورت میں آپ کا بغض سامنے آگیا۔ لیکن عوام سن لیں ، نیب کے پیچھے نیازی کا ہاتھ ہے۔ نیب کے پیچھے نیازی ہے اورکچھ نہیں ہے۔ شہبازشریف کی گرفتاری پرنیازی صاحب کولینے کے دینے پڑگئے۔ ان کا خیال تھا کہ شہبازشریف کو دھر لو، ضمنی انتخابات جیت جائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان کوجھوٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم جیل جا سکتی ہیں تو علیمہ خان کی آف شورکمپنیوں کا بھی حساب دیں۔ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں احتساب کا ادارہ بند کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شیشے کے گھروں میں بیٹھے ہیں۔ ہم اسمبلی میں احتجاج جاری رکھیں گے۔ ان کو کیا ڈر تھا کہ ہمارے کہنے پراجلاس نہیں بلایا؟ وقت گزرنے دیں ان کے وعدوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوجائے گا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام نے ضمنی الیکشن کیساتھ ہی نیازی صاحب کے یوٹرنزکا احتساب شروع کردیا۔ ہمیں اقتدارمیں آنے کی جلدی نہیں۔ ابھی ہمیں اپوزیشن کا مزہ لینے دیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیشن بن گیا۔ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب کوغریبوں کی ریڑھیاں اٹھانے سے پہلے بنی گالا کا قبضہ نظر نہیں آتا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ احتساب کا عمل بنی گالہ سے شروع ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج آج زمین بوس ہو گیا ہے۔ مشرف دور میں 10سال تک نیب کی پیشیاں بھگتتا رہا ہوں۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم جیلوں سے ڈرنے والے نہیں، اٹک کا قلعہ بھی دیکھا ہے۔ نیازی صاحب کومشورہ دیتا ہوں نیازی صاحب کام کی طرف دھیان دیں۔ کیونکہ عوام گیدڑبھبھکیاں نہیں سنتے، عوام حکومت کے کام دیکھتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات