موسم سرما کی آمد، جڑواں شہروںکی مارکیٹوں میںگرم کپڑوں کی فروخت اور قیمتوں میں اضافہ

منگل 16 اکتوبر 2018 17:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مارکیٹس میںگرم کپڑوں کی فروخت میں اضافے کے ساتھ ان کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ اسلاآباد کے معروف شاپنگ مال سینٹورس،کراچی کمپنی سمیت دیگر مارکیٹس میں موجود گرم کپڑوں کی دکانوں پر شام کے وقت خریداروں کا رش بڑھ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کمپنی کے ایک رہائشی نے بتایا کہ سردیاں شروع ہوتے ہی جہاں گرم کپڑوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے وہاں اچھی کوالٹی اور برانڈڈ ملبوسات کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں اور سیزن کے آغاز میں ہی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ مہنگے داموں خریداری سے بچنے کے لئے کچھ خریدار مختلف برانڈز پر سیل لگنے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ مناسب قیمت میں اچھے ملبوسات خرید سکیں۔

متعلقہ عنوان :