پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،ْترجمان پاک فوج

القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی ،ْ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ،ْمیجر جنرل آصف غفور

منگل 16 اکتوبر 2018 18:17

پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،ْترجمان پاک ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،ْالقاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی ،ْ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا افغانستان میں مکمل امن آنے تک رہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاک فوج کے آپریشن سے دہشت گردوں کی کارروائیاں صفر ہوگئی ہیں ،ْملالہ یوسف زئی پر حملہ خواتین کی تعلیم کے مخالف دہشت گردوں نے کیا۔