اسلام آباد :تھا نہ سیکر ٹریٹ پو لیس نے پر یڈ ایو نیو سے مشکو ک شخص کوگرفتار کرلیا

ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی

منگل 16 اکتوبر 2018 21:05

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) تھا نہ سیکر ٹریٹ پو لیس نے دوران نا کہ پر یڈ ایو نیو سے ایک مشکو ک شخص کوگرفتار کرکے اسلحہ نا جا ئز پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، مزید تحقیقات جا ری ہے، ایک اورکا رروائی کے دوران رمنا پولیس نے ایک منشیا ت فروش کو گرفتار کرکے 35بوتلیں شراب ، 30ڈبے بئیر بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق پر یڈ ایو نیو کے ناکہ پر وفاقی پولیس کے جوانوں نے ایک مشکو ک شخص نسیم خا ن ولد حکیم خا ن سکنہ چارسدہ کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، ملزم سے مزیدتفتیش جا ر ی ہے کہ وہ کس لئے اسلحہ لے کر ریڈزون میں داخل ہو رہا تھا ۔جبکہ تھا نہ رمنا پولیس نے شاپنگ مال سیکٹر جی ٹین مرکز کی پا رکنگ کے قریب سے ایک شخص رومر پر ویز مسیح کو مشکو ک جا ن کر چیک کیا تو اس کے قبضہ میں تو ڑے میں سے 35بوتلیں شراب ، 30ڈبے بئیر بر آمد ہو ئی ، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد سید محمد امین بخا ری نے نا کہ اور پٹر ولنگ پر ما مو ر عملہ کی حوصلہ افزائی کے لیے نقدانعام اور سر ٹیفکیٹ دینے کا ا علان کیا ہے۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :