انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں منشا بم کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

منگل 16 اکتوبر 2018 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لینڈ مافیا کے کارندے منشا بم کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔منگل کو منشا بم کوعدالت میں پیش کیاگیا تو ملزم نے کہا کہ میرے وکیل کا انتظار کیا جائے۔

(جاری ہے)

منشا بم نے عدالت میں کہا کہ پنجاب پولیس پر اعتماد نہیں۔عدالت نے منشا بم کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کو (آج )متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے لاہور میں سرگرم قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔