این ایچ اے کے زیراہتمام دوسرے مرحلہ میں پرتعیش بڑی گاڑیوں کی نیلامی 26 اکتوبر سے پشاور میں عام بولی کے تحت کی جائے گی

منگل 16 اکتوبر 2018 22:50

این ایچ اے کے زیراہتمام دوسرے مرحلہ میں پرتعیش بڑی گاڑیوں کی نیلامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر اہتمام دوسرے مرحلہ میں پرتعیش بڑی گاڑیوں کی نیلامی اور26 اکتوبر سے پشاور میں عام بولی کے تحت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

این ایچ اے کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پشاور میں درجنوں بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی نیلامی کے لئے 26 اکتوبر 2018ء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ،ْ نیلامی کا عمل شفاف رکھاجائے گا۔ میڈیا اور شہریوں کے سامنے کھلے عام بولی ہو گی۔ زیادہ بولی دینے والے کو گاڑی فروخت کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :