متحدہ قومی مووومنٹ (پاکستان) کے زیر اہتمام شہید ملت لیاقت علی خان کی 67برسی کے حوالے سے قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام

منگل 16 اکتوبر 2018 23:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) متحدہ قومی مووومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ آفس بھائی خان چاڑی پر شہید ملت لیاقت علی خان کی 67برسی کے حوالے سے قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ،قر آن و فاتحہ خوانی میں ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ آرگنائزر راشد ممتازرکن ڈسٹرکٹ کمیٹی و سابقہ ایم این اے سید وسیم حسین،اراکین کمیٹی کامران شفیق ،نعیم زئی، شہاب اکرام ،صابر ایڈوکٹ ،صابر بھٹی ،شہزادہ سلیم ،عامر بلوچ ،رحمان اختر،ظل حسین نقوی ،وسیم بیگ ،بشیر قریشی سمیت شعبہ جات اور ٹائون و یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی قر آن و فاتحہ خوانی کے اختتام شہید ملت لیاقت علی خان کے درجان کی بلندی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کئی گئی ۔