وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 4 ارب 17 کروڑ روپے جاری کر دیئے

بدھ 17 اکتوبر 2018 12:53

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت ریلویز ڈویژن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 4 ارب 17 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 28 ارب 6کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گوادر میں ریلوے کوریڈور کے لئے 90کروڑ 92 لاکھ، ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن و تزئین و آرائش کے لئے 10کروڑ، وی ایچ ایف کمیونیکیشن کے لئے 10کروڑ، ڈرائی پورٹس پر سہولیات کی فراہمی کے لئے 15کروڑ، خانپور۔لودھراں سیکشن کی بحالی کے لئے 16 کروڑ، 100 نیو ڈیزل الیکٹرک انجنز کے لئے 17 کروڑ 32 لاکھ، سگنل گیئرز کی تبدیلی کے لئے 20کروڑ، 2010ء کے سیلاب میں متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے 40 کروڑ، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے لئی40 کروڑ، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ٹریک مینٹیننس کے لئے 17کروڑ 54 لاکھ، سٹاف کوارٹرز کی تعمیر کے لئے 6 کروڑ 70 لاکھ، سی پیک سپورٹ پروجیکٹ کے لئے ایک کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔