Live Updates

دوبڑی جماعتوں نے پہلے ہی مایوس کیا،تیسری بھی مایوس کررہی ہے،ڈاکٹرفاروق ستار

عمران خان سے اپیل ہے ٹیکس چوروں سے ٹیکس لیا جائے گا،حکومت سے گزارش کرتاہوں کہ دعوی کرنے سے پہلے ہوم ورک کریں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:23

دوبڑی جماعتوں نے پہلے ہی مایوس کیا،تیسری بھی مایوس کررہی ہے،ڈاکٹرفاروق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا ہے کہ دوبڑی جماعتوں نے پہلے ہی مایوس کیا،تیسری بھی مایوس کررہی ہے، عمران خان سے اپیل ہے ٹیکس چوروں سے ٹیکس لیا جائے گا،حکومت سے گزارش کرتاہوں کہ دعوی کرنے سے پہلے ہوم ورک کریں۔بدھ کوانسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ عدالتی نظام کو بہتر بنانا اورتفتیشی عمل میں بہتری کی گنجائش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف میں جانے کی تیاری کررہی ہے، لگ رہاقوم کومہنگائی کی دلدل میں ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے، ڈالر کی اڑان قابو میں نہیں آرہی، مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑدی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2بڑی جماعتوں نے پہلے ہی مایوس کیا،تیسری بھی مایوس کررہی ہے، عمران خان سے اپیل ہے ٹیکس چوروں سے ٹیکس لیا جائے گا، وڈیروں اور جاگیرداروں سے ٹیکس وصول کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 39لاکھ لوگوں کے نام آئے تھے جنہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جاسکتا تھا، اب توملک میں جعلی اکائونٹس بھی سامنے آرہے ہیں، حکومت سے گزارش ہے دعوی کرنے سے پہلے ہوم ورک کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات