عابد باکسر کیخلاف مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کروانے کا حکم

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:50

عابد باکسر کیخلاف مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے آئندہ سماعت پر رپورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) مقامی عدالت نے عابد باکسر کی 4مقدمات میں عبوری ضمانت میں 29اکتوبر تک توسیع کر دی ۔سیشن کورٹ میں عابد باکسر کے خلاف قتل،فراڈ سمیت 9مقدمات کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عابد باکسر کو 5مقدمات بے قصور قرار دیتے ہوئے بتایا کہ عابد باکسر کا فراڈ اور جعلی چیک کے مقدمات سے کوئی تعلق نہیں۔جبکہ عابد باکسر کے خلاف دیگر 4مقدمات کی تفتیش ابھی جاری ہے۔عابد باکسر نے بے قصور قرار دئیے مقدمات سے درخواست ضمانتیں واپس لے لیں پر جس ایڈیشنل سیشن جج نے عابد باکسر کی4مقدمات میں عبوری ضمانت میں 29اکتوبر تک توسیع کردی ۔عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر تمام مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیدیا۔