حکومت بھوک و افلاس کا شکار افراد کیلئے خوارک کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، مشتاق حسین

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر خوارک کے عالمی دن کے موقع پر عوامی شعوراجاگر کرنے کیلئے ایک معلوماتی اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نے کی، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امان اللہ سومرو، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نمائندہ محمد نعیم کے علاوہ زراعت، لائیو سٹاک، صحت ودیگر محکموں کے افسران اور این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے، خوارک کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ عالمی دن منانے کا مقصد بھوک اور غربت کے پس پردہ عوامل کو ختم کرنے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بھوک اور افلاس کے شکار افراد کیلئے خوارک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں متعدد اقدامات کر رہی ہے تاکہ اکثریت کو صحت افزاء اور مناسب خوارک کی دستیابی ممکن ہو، انہوں نے کہا کہ فصلوں، سبزیوں،گندم، دودھ اور دیگر غذائی اشیاء کی پیداوار کو بڑھا کر خوارک کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو محفوظ خوارک سے متعلق لیکچرز کی فراہمی کا بھی اہتمام ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ڈی ایف سی نے محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوارک کے مختلف پہلوؤں سے متعلق آگا کیا اور کہا کہ ایسی خوارک جس کے کھانے سے صحت خراب نہ ہو کے بارے میں آگاہی لازمی ہے، اس موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آفیسر نے بتایا کہ شہریوں کو کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں، اس ضمن میں ناقص اشیاء تیار وفروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :