مہنگی بجلی کو مزید مہنگا نہ کیا جائے ،صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کی بجائے صارفین پر مزید بوجھ پر بوجھ ڈالنا تباہ کن ہو گا ‘ پیاف
حکومت پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں پر وصول کیے جانیوالے ٹیکسز کی شرح میں کمی لائے تاکہ ان اشیا کی قیمتیں کم ہو سکیں ‘عہدیداران
بدھ 17 اکتوبر 2018 17:57
(جاری ہے)
چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر ،سینئر وائس چیئر مین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید صدیقی نے نیپرا کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری پر تشولش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کے مہنگے پیداواری منصوبوں کی وجہ سے صنعتی و کمرشل مقاصد کے لئے بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ پیداواری لاگت میں مزید اضافے کا باعث بنے گا اور اس کا بالواسطہ اثر عوام پر پڑے گا کیونکہ انڈسٹریز کی پیداواری لاگت جو پہلے ہی خطے میں دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہے اسمیں مزیداضافہ ہو جائے گاجبکہ انڈسٹری اس کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
مہنگی بجلی و گیس کے باعث ملکی صنعتیں پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں اور اشیاء کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے ملکی برآمدات میں مسلسل کمی کا سامنا ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی کمی واقع ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیداوری لاگت اپنے ہمسایہ ممالک( انڈیا، تھائی لیند ،چین، بنگلہ دیش وغیرہ ) کے مقابلے میں پہلے ہی بہت زیادہ ہے۔ پاکستان بین الاقوامی مارکیٹ میں ان ممالک سے اپنی مصنوعات کا مقابلہ نہیں کرپا رہا اسی لیے ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں ۔ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں بلکہ کمی کی جائے تاکہ پیداواری لاگت کم ہو او برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.