نیب نے جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

سابق وزیر بلدیات جام خان شورو گرفتاری کی خبر ملتے ہی روپوش ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:39

نیب نے جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2018ء) نیب نے جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو نے رکن سندھ اسمبلی او سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔چئیرمین نیب کی جانب سے گرفتاری کے احکامات موصول ہوئے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر بلدیات جام خان پر غیر قانونی الائٹمنٹس کا الزام ہے انہوں نے کروڑوں کے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جام خان شورو گرفتاری کی خبر سامنے آتے ہی روپوش ہو گئے۔جب کہ وزیر بلدیات کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جام خان شورو نے کے ڈی اے کے 19پلاٹ غیر قانونی فروخت کیے۔جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

خیال رہے نیب کی طرف سے کرپٹ حکمراںوں کے خلاف کارائیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دوسری طرف اپوزیشن کی برف سے نیب پر انتقامی کاروائیاں کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

گذشتہ روز شہباز شریف نے نیب کو ٹارگٹ کرتے ہوئے اپنے اور اپنے ساتھیوں کے خلاف کارائیوں کو نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ قرار دے ڈالا تاہم چئیرمین نیب نے کہا کہ ہمارا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ئیرمین نیب نے اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہباز شریف کی جانب سے عائد کیے جانے والے تمام الزامات مسترد کر دئیے تھے۔ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نیب کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستاناور صرف پاکستان ہے۔ نیب چئیرمین نے کہا کہ تمام مقدمات اور انکوائریز کو ٹھوس مقدمات اور شواہد کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔