Live Updates

سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیت کے خلاف حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست مسترد کردی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:41

سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیت کے خلاف حنیف عباسی کی نظرثانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیت کے خلاف دائر مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست مسترد کردی ہے۔ جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیت کے عدالتی فیصلے کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کی نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کے دلائل سننے کے بعد فیصلے میں قرار دیا کہ وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عدالت نے حقائق کو نظرانداز کیا تاہم درخواست میں کوئی ایسے قانونی نکات نہیں اٹھائے گئے جس پر نظر ثانی کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ اکرم شیخ کے مطابق عدالت سے گزشتہ فیصلے میں غلطیاں ہوئیں تاہم ہماری رائے کے مطابق حنیف عباسی کی درخواست میں کوئی وزن نہیں جس کی بنا پر نظر ثانی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات