حافظ آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قید منشیات کا مجرم جاں بحق

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:57

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) حافظ آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قید منشیات کا مجرم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں جندراکہ کا رہائشی سلطان احمد جولائی 2017سے منشیات فروشی کے جرم میں ڈسٹرکٹ جیل میں قید چلا آرہا تھا۔ مجرم کو منشیات کے مقدمہ میں چارسال چھ ماہ کی قید سنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جیل انتظامیہ کے مطابق مجرم سلطان کی چند روز سے طبعیت خراب تھی۔جس کا علاج جیل ہسپتال اور ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال سے جاری تھا۔ گذشتہ روز وہ اچانک دم توڑ گیا۔ جس کی لاش کو پوسٹمارٹم اور ضروری کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں ایک ہفتہ کے دوران یہ دوسراقیدی جاں بحق ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :