پاکستان میں پانی کے وسائل پر دو روزہ کانفرنس (آکل) جمعہ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان میں پانی کے وسائل پر دو روزہ کانفرنس (کل) جمعہ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سپریم کورٹ کے زیر اہتمام کی جائی گی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح کرینگے جبکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار سیشن کی صدارت کرینگے۔اس موقع پر آبی ماہرین اور مختلف ممالک سے کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے ماہرین پانی کے وسائل میں اضافے سے متعلق اپنی تحقیقی خدمات بیان کرینگے۔کانفرنس میں خصوصی طور پر کم مدت میں ڈیموں کی تعمیر سے متعلق آبی ماہرین اپنی آرا پیش کرینگے۔