ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے پر پولیس افسران کو انعامات سے نوازا گیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:44

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے پر پولیس افسران کو انعامات سے نوازا گیا ، ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ کی جانب سے ڈی ایس پی سی آئی اے اسلم لانگاہ کو چوروں کا گینگ پکڑنے پر 20ہزار روپے،ایس ایچ او ٹنڈ وجام برکت علی کورائی کومقابلہ کے بعد ڈاکو پکڑنے پر 25ہزار اور کرمنلزگینگ پکڑنے پر 20ہزار روپے کا انعام دیا ہے انہوں نے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کو کہا ہے کہ جو بھی عمدہ کارکردگی دکھائے گا اسے فوری طور پر نقد انعام دیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :