Live Updates

عمران خان نے قندہار واقعے میں قیمتی جانوں کا ضیاع پر رنج و غم کا اظہار

امن و امان کے قیام کیلئے افغانستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز نے بھاری قیمت ادا کی ہے، وزیراعظم پاکستان کو انتخابی عمل کے دوران اسی طرح کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا،افغانستان کے عوام کا درد محسوس کر سکتے ہیں،بیان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:52

عمران خان نے قندہار واقعے میں قیمتی جانوں کا ضیاع پر رنج و غم کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے قندہار واقعے میں قیمتی جانوں کا ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کوجاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے افغانستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت اور افغانستان کے عوام کو مستقل امن اور استحکام کے حصول میں کھڑا ہے۔ افغانستان میں امن علاقائی امن اور ترقی کے لئے اہم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اپنے انتخابی عمل کے دوران اسی طرح کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا اور ہم افغانستان کے عوام کا درد محسوس کر سکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات