Live Updates

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ، نیب نے انکار کر دیا

وزارت داخلہ نے اس معاملے پر نیب سے رائے طلب کی تھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:05

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کے معاملے پر قومی احتساب بیورو نے نفی میں رائے دے دی ہے۔ نیب کی اس رائے کی روشنی میں وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی قانون ماہرین سے مشاورت کرنے کے بعد ایک خصوصی رپورٹ تیار کرے گی۔

نیب کی رائے کی روشنی میں وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے قانونی ماہرین کی مشاورت کے بعد تیار کی جانے والی رپورٹ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے آنے والی درخواست کابینہ میں بھیجی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں ڈالنے کی منظوری دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے طلب کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے شریف خاندان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے طلب کی جس پر نیب نے ''نفی'' میں جواب دیا۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں شامل کیا تھا جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کے لیے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی تھی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات