ڈسٹرکٹ ہائی سکولز فٹ بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نے جیت لیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:06

ڈسٹرکٹ ہائی سکولز فٹ بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نے جیت ..
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء)ڈسٹرکٹ ہائی سکولز ٹورنامنٹ کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا ، فائنل میچ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 45/12-L اور گورنمنٹ ہائی سکول چیچہ وطنی کے مابین کھیلا ، مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی جبکہ میچ کا فیصلہ پلینٹی ککس پر ہوا جو کہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کی ٹیم نے جیت لیا ، فائنل میچ کے مہمان خصوصی پرنسپل ایم سی ماڈل ہائی سکول لیاقت علی نوید تھے ، اس موقع پر ٹیم کے کوچ عابد شجاع ملہی، پی ای ٹی محمد ارشد ندیم اور پرنسپل سکول ہذا شیخ محمد حنیف بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جیتنے والی ٹیم کو مہمان خصوصی نے مبارک باد دیتے ہوئے انعامات تقسیم کئے۔