قومی خواتین فٹ بال چیمپین شپ ، رائل ایگلز نے اسلام آباد اور پنجاب نے ینگ رایزنگ سٹار کو شکست دے دی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) قومی خواتین فٹ بال چیمپین شپ میں رائل ایگلز نے اسلام آباد اور پنجاب نے ینگ رایزنگ سٹار کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹ بال فیڈریشن ( پی ایف ایف )کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رائل ایگلز نے ماریہ خان کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت اسلام آباد کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے ہرایا، ماریہ نے تین گول سکور کیے۔ ایک اور میچ میں پنجاب کی ٹیم نے ینگ رایزنگ سٹار کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دی، فاتح ٹیم کی طرف سے شمایلہ احمد نے دو گول کیے۔

متعلقہ عنوان :