پابندی کے باوجود کیوبا کے لیے امریکی پروازیں

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 11:30

پابندی کے باوجود کیوبا کے لیے امریکی پروازیں
ہوانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) امریکی فضائی کمپنی ’’ امریکن ایئرلائنز‘‘ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی شہریوں کے لیے کیوبا کے سفر پر پابندی کے باوجود آئندہ سال سے ہوانا کے لیے اضافی یومیہ پرواز کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

کیوبا میں امریکن ایئرلائنز کے نمائندے رامون جیمنیز نے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ ایئرلائن نے حال ہی میں ہوانا اور میامی کے درمیان پانچویں یومیہ پرواز کا آغاز کیا ہے جبکہ مئی 2019 ء میں میامی اور سانتیاگو کے درمیان نئی پرواز کا آغاز کریں گے جو ہمارا کیوبا میں ہوائی سفر کے لیے چھٹا مقام ہوگا۔

اس وقت ایئرلائنز اس جزیرے پر روزانہ 10 پروازیں چلارہی ہے جن میں سے نصف میامی اور ہوانا کے درمیان ہیں جبکہ باقی پروازیں صوبائی دارالحکومتوں اور دیگر شہروں کو جاتی ہیں۔آئندہ سال ان پروازوں کی یومیہ تعداد بڑھ کر 11 ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :