سٹی ٹریفک پولیس کا ای چالان سسٹم ناکام ہو گیا
ایک ہی نمبر دو دو گاڑیوں پر استعمال ہورہا ہے
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:12
(جاری ہے)
لیکن ای چالان سسٹم کو غیر مؤثر بنانے میں محکمہ ایکسائز ہی پیش پیش ہے۔ سیف سٹیز حکام کی جانب سے ایکسائز حکام کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں 82 سو گاڑیوں کی تفصیلات کے بارے میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کا ایکسائز کے ڈیٹا میں ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے چالان وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ایکسائز حکام گاڑیوں کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کریں تاکہ شہر میں ای چالان سسٹم کو مؤثر بنایا جائے۔ دوسری جانب سیف سٹیز حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایک ہزار سے زائد گاڑیاں ایسی ہیں جن میں سے دو دو گاڑیوں پر ایک ہی نمبر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اور ایسی تمام گاڑیوں کو سسٹم میں بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے اور متعدد پولیس اسٹیشنز میں بند بھی کروا دی گئی ہیں لیکن شہر میں پولیس کی پٹرولنگ اور ناکہ بندی صرف اور صرف خانہ پُری کی حد تک ہے، اس حوالے سے ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ جو ایڈریس شناختی کارڈ پر درج ہوتا ہے وہی سسٹم میں فیڈ کیا جاتا ہے، شہری اپنا ایڈریس بدلتے ہیں اور محکمہ ایکسائز کو آگاہ نہیں کرتے اور ایسے نمبرز جو دو گاڑیوں پر استعمال ہو رہے ہیں اس کی فہرست تاحال فراہم نہیں کی گئی جونہی یہ فہرست موصول ہو گی ان پر بھی سسٹم لاگو کر دیا جائے گا تاکہ گاڑی ٹرانسفر نہ ہو سکے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.